the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ٹرمپ انتظامیہ کی نئی سفر ی پابندی سے متعلقہ ایگزیکٹو ہدایت کے تحت گرین کارڈ ہولڈر باشندوں اور امریکہ آنے کا پہلے ہی منصوبہ بنا چکے لوگوں کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ داخلی سلامتی امور کے وزیر جان کیلی نے یہ اطلاع دی۔ داخلی سلامتی امور کے وزیر جان کیلی نے بتایا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس سلسلے میں ایک سخت اور تفصیلی ہدایات جاری کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔ مجھے اس منصوبہ پر کام کرنے کا موقع ملا ہے خاص طور پر اس سلسلے میں کہ کوئی بھی باہر سے ہمارے ہوائی اڈے میں ہمیں دھوکہ دے کر داخل نہیں ہو سکتا۔

گرین کارڈ رکھنے والوں کوامریکہ آنے کی اجازت دینے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'یہ ایک اچھا خیال ہے اور جہاں تک ویزا کا سوال ہے، اگر وہ امریکہ آنے کے لئے تیار ہیں ، تو انہیں یہاں آنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ



جلد ہی اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اگر کوئی شخص طیارے میں ہے اور یہاں آنا چاہتے ہے ، تو انہیں ملک میں آنے کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے اس سلسلے میں 27 جنوری 2017 کو ایک ایگزیکٹو ہدایت جاری کی تھی ، جس کے تحت سات ممالک ایران، عراق، لیبیا، سوڈان، صومالیہ، شام اور یمن کے شہریوں کے امریکہ میں داخلہ پر 90 دنوں کے لئے عارضی طور پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وہیں شام کی غیر معینہ پابندی کو چھوڑ کر ان ممالک کے پناہ گزینوں کے معاملہ میں یہ پابندی 120 دنوں کے لئے تھی ، لیکن امریکہ کے ایک جج نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس حکم پر عارضی طور پر روک لگا دی تھی جس کے بعد اس کو نافذ کرنے کا عمل فی الحال روک دیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کو کہا تھا کہ وہ جلد ہی سفری پابندی سے متعلقہ ایگزیکٹو آرڈر پر 'مستقبل قریب میں تبدیلی کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.